اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی یوم حجاب کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں خواتین نے حجاب کی حمایت میں ریلیاں نکالیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، کراچی، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں خواتین نے یورپی ممالک میں حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہرے کئے اور اسلام کی اس سنت حسنہ کو رائج کرنے پر زور دیا۔مظاہرین نے اس بات پر کہ مسئلہ حجاب نہ صرف قرآن بلکہ تمام آسمانی کتابوں میں بیان ہوا ہے تاکید کرتے ہوئے مغربی ممالک کے حجاب کے سلسلے میں دوغلے رویے پر تنقید کی اور واضح کیا ہے کہ حجاب عورت کا بنیادی حق ہے۔










۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲